https://goo.gl/neVtbd
لندن: برطانیہ میں زہریلی اسموگ (فضائی آلودگی) کے باعث ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے، یہ واقعہ 1952 میں پیش آیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سائنسی ترقی کے باعث دنیا کے کئی ممالک آج زہریلے دھوئیں کی لپیٹ میں ہیں تاہم دنیا میں پہلی بار زہریلی اسموگ 1952 میں لندن میں پھیلی جس کے باعث ہزاروں افراد ہلاک اور سیکڑوں بری طرح سے متاثر ہوئے تھے۔ زہریلے دھوئیں کی وجہ سے ایک میٹر کی دوری پر دیکھنا مشکل تھا، اسموگ نے ہر عمر کے افراد کو بری طرح سے متاثر کیا تھا۔ برطانوی حکومت نے ہنگامی اقدامات کے تحت اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی جہاں متاثرین کی بڑی تعداد کو لایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ماہرین نے دنیا کے تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ آنے والے برسوں میں ناقابل یقین تبدیلیاں پیدا ہوں گی جس کی وجہ سے مختلف ممالک کا درجہ حرارت بری طرح سے متاثر ہوگا۔ یہ بھی یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں برس دیوالی کے موقع پر آتشبازی کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے باقاعدہ عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا تھا۔
دوسری جانب موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی اسموگ نے بھارت اور پاکستان کے مختلف شہروں کو اپنی لپیٹ میں لیا جس کے باعث نظامِ زندگی بری طرح سے متاثر ہوئےتھے۔
Urdu Khabrain
Monday, 18 December 2017
برطانیہ کی تاریخ کا افسوسناک دن، فضائی آلودگی سے ہزاروں افراد ہلاک
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment