https://goo.gl/yUCZjA
یہودیوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت بنائیں یہ مسلمانوں کا دارالحکومت ہے، ترک صدر، فوٹو فائل
انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان نے بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم بیت المقدس میں فلسطین کے لیے سفارت خانہ قائم کریں گے۔
ترک میڈیا کے مطابق انہوں نے ترکی کے شہر کرامان میں پارٹی کے عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ترکی جلد اس قابل ہوگا کہ وہ فلسطین کے لیے بیت المقدس میں اپنا سفارت خانہ قائم کرسکے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی مذمت بھی کی۔
ترک صدر نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا عمل فوری طور پر ممکن نہیں کیوں کہ بیت المقدس پر قبضہ ہے ہم فی الوقت وہاں نہیں جاسکتے لیکن انشااللہ وہ دن دور نہیں جب ہم وہاں اپنا سفارت خانہ قائم کریں گے۔
طیب اردگان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس سے متعلق اعلان ناقابل فہم اور صیہونی منطق سے بھرپور ہے، یہودیوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت بنائیں یہ مسلمانوں کا دارالحکومت ہے، امریکا صیہونی نواز کارروائیوں کا سلسلہ فوری بند کردے ایسا نہ ہو کہ ان اقدامات کی کہیں زیادہ قیمت چکانی پڑ جائے۔
Urdu Khabrain
Monday, 18 December 2017
ترک صدر کا بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment