Sunday, 24 December 2017

قیام امن کے لئے پاکستان کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعظم

https://goo.gl/6Dzyv7
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار ہے۔

پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں ایک سو آٹھویں مڈشپ مین اور سترہ ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ سے خطاب میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کہا کہ قیام امن کےلیے پاکستان کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان ہمسایہ ملکوں سے پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیڈٹس کا اعتماد ملکی مضبوط دفاع کی علامت ہے، کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس کومبارکباد پیش کرتاہوں، کیڈٹس نے پاکستان کے نظریے اور سرحدوں کا تحفظ کرنا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کمیشن حاصل کرنے والوں کے لئےآج انتہائی خوشی کا دن ہے، ملک کے دفاع اور قومی سلامتی میں پاک بحریہ انتہائی مؤثر کردار ادا کر رہی ہے، پاک بحریہ کسی بھی خطرے سےنمٹنےکے لئے تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی کمبائنڈ نیول فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کا دنیا بھرمیں اعتراف کیا جاتاہے، پاکستان ہمسائے ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے کےعوام ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں، ضرب عضب، ردالفساد دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےہمارے عزم کا اعادہ ہیں، قیام امن کے لئے پاکستان کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان بحریہ تیز ی سےاپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہی ہے، پاک بحریہ کی مضبوطی کےل ئے وسائل مہیا کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔
پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں 108ویں مڈشپ مین اور 17ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ میں کل ایک سو انتیس افسران پاس آﺅٹ ہوئے،جن میں ستاون پاکستانی جب کہ چھیالسی برادر ممالک کے افسران بھی شامل ہیں۔ ان دوست ممالک میں بحرین، اردن، قطر، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔ تقریب میں مڈشپ مین سید ارتضیٰ حیدر نقوی کو اعزازی شمشیر جبکہ آفیسر کیڈٹ دایان احمد کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل سے نوازا گیا،دوران تربیت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو بھی انعامات سے بھی نوازا گیا۔ تقریب میں گورنر سندھ محمد زبیر،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر دفاع خرم دستگیر نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ پاکستان نیول اکیڈمی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اب تک دوست ممالک کے بائیس سو سے زائد افسران یہاں سے تربیت حاصل کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پورٹ قاسم پر وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، اس منصوبے کا مقصد پائیدار صنعتی ترقی کو برقرار رکھنے اور زرعی شعبے کی ترقی کےلئے تیل کی تیز تر ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, امن, جائے, خواہش, سمجھا, قیام, لئے, نہ, وزیراعظم, پاکستان, کمزوری, کو, کی, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...