Sunday, 24 December 2017

موسمِ سرما کی سوغات، تل کے لڈو اب گھر پر بنائیں

https://goo.gl/oE8byY
خشک میوہ جات موسمِ سرما کا ایک انمول تحفہ ہے ، تل بھی موسمِ سرما کی خاص سوغات میں سے ایک ہے، سردیوں میں تلوں کا استعمال بکثرت ہوتا ہے ، لوگ انہیں بھون کر، لڈوبناکر استعمال کرتے ہیں،تل بطورغذا اور دوا استعمال کیا جاتا ہے۔تل کے لڈو بنانے آسان ترکیب ،جس سے آپ باآسانی لڈو گھر پر تیار کرسکیں گی۔

اجزا


سفید تل : ایک کپگڑ: دو کھانے کے چمچہگھی یا تیل : ایک چائے کا چمچہ

ترکیب


سب سے پہلے دودھ میں زعفران بھگو کر رکھ دیں۔اب تل کو ایک پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونیں اور مستقل چمچہ ہلاتے رہیں یہاں تک تلوں کی رنگت سنہری ہوجائے اور پھر نکال لیں، اب اس ہی برتن میں میں گڑ ڈال کر چولہے پر رکھیں اور چمچہ چلاتے رہیں جب گڑ میں جھانگ اٹھنے لگے تو چولہا بند کرکے اتار لیں۔گڑ جمنے سے پہلے ہی اس میں زعفران والا دودھ ڈال دیں اور ملائیں پھر اس میں کھویا اور تل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔اب ہتھیلیوں پر ہلکا سا تیل لگا کر اس آمیزے سے چھوٹے چھوٹے لڈو بنالیں۔.مزیدار تل کے لڈو تیار ہیں۔
Urdu Khabrain
Cooking Khabrain, Cooking News, Cooking Urdu News, Pakistan Cooking News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Cooking News, اب, بنائیں, تل, سرما, سوغات, فوڈ, لڈو, موسم, پر, کی, کے, گھر

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...