Saturday, 23 December 2017

پاکستانی کرکٹرز یوگنڈا میں بالکل محفوظ ہیں: سعید اجمل

https://goo.gl/Sn6Fbu
قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنر سعید اجمل نے یوگنڈا میں پاکستانی کرکٹرز کے پھنسنے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کرکٹرز یہاں محفوظ اور خوش ہیں۔

سعید اجمل دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے ہمراہ یوگنڈا میں موجود ہیں جہاں ان تمام کھلاڑیوں کو ایک ٹی20 لیگ میں شرکت کرنا تھی لیکن چند میچز کے بعد مالی معاملات میں بدعہدی پر لیگ کو منسوخ کردیا گیا۔
لیگ میں فاسٹ باؤلر عمران خان اور یاسر حمید سمیت پاکستان کے سابق اور ڈومیسٹک کرکٹ کے موجودہ کھلاڑیوں نے شرکت کی جن سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ان کی آدھی رقم ایڈوانس میں ہی ادا کی جائے گی لیکن اس کے برعکس چند میچز گزرنے کے باوجود کھلاڑیوں کو رقم ادا نہیں کی گئی جس پر پاکستانی کھلاڑیوں نے مزید میچز کھیلنے سے انکار کردیا جس کے باعث اسپانسرز نے بھی ایونٹ سے ہاتھ اٹھا لیے اور منتظمین کو ایونٹ منسوخ کرنا پڑا




اس مسئلے کا آغاز اس وقت ہوا جب لیگ کی منسوخی کے بعد بدھ کو کرکٹرز نے واپسی کی فلائٹ میں سوار ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں یہ جان کر شدید مایوسی ہوئی کہ لیگ کے ایجنٹ کی جانب سے انہیں جاری کیے گئے ٹکٹ بلاک کردیے گئے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود سعید اجمل کا کہنا ہے کہ کھلاڑی یوگنڈا میں کسی بھی قسم کی مشکل میں نہیں ہیں اور ان کے پاس خرچ کیلئے رقم کے ساتھ ساتھ یوگنڈا کرکٹ ایسوسی ایشن کی مکمل حمایت بھی حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے گروپ کے ہمراہ تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ہم سب محفوظ اور مشرقی افریقہ میں مزے کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ریتائر ہونے والے اسپنر نے کہا کہ تمام کھلاڑی اپنے ہوٹل کے کمروں میں بالکل پرسکون ہیں اور ان کی ممکنہ طور پر جمعرات کو وطن واپسی ہو گی۔
سعید اجمل کو امید ہے کہ یوگنڈا کے کرکٹ حکام اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی مدد سے کھلاڑیوں کے واجبات جلد ادا کر دیے جائیں گے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...