Saturday, 23 December 2017

’پرچی‘ کا نیا گانا تین کرداروں کی رومانوی کہانی

https://goo.gl/wsz9ot
پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’پرچی‘ کا نیا گانا ریلیز کردیا گیا، جس میں ایک لو ٹرائنگل کو پیش کیا گیا ہے۔

اس فلم میں حریم فاروق نے ایمان نامی لڑکے کا کردار ادا کیا، جبکہ ان کے ساتھی عثمان خالد بنے ہیں جو فلم میں بلال نام کے نوجوان کا کردار ادا کریں گے۔ گانے میں دکھایا گیا کہ جہاں بلال ایمان کے ساتھ اپنے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں، وہیں ایمان ایک اور کردار بیش (علی رحمٰن) کے ساتھ ہونے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔ ’امیجن‘ نامی اس گانے کی گلوکاری میکا سنگھ اور کیکا گھوشال نے کی جس کی کوریوگرافی عثمان خالد بٹ نے کی ہے۔ خیال رہے کہ فلم ’پرچی‘ کا ٹریلر بھی کچھ عرصہ قبل ہی ریلیز کیا گیا۔
تین منٹ کے ٹریلر میں حریم فاروق کے کردار کو زیادہ نمایاں کیا گیا جس کے بعد علی رحمٰن خان چھائے ہوئے نظر آئے۔ حریم فاروق گینگسٹر کے روپ میں ہیں جو اپنے دوست کی مشکلات سے نکلنے میں مدد کرنا چاہتی ہیں، تاہم علی رحمٰن کا کردار اس تعلق میں نشیب و فراز کا سامنا کررہا ہوتا ہے۔ ’پرچی‘ میں احمد علی اکبر، شفقت خان، شفقت چیمہ، سلمان شوکت اور طلال جیلانی بھی موجود ہیں۔ اس فلم کی ہدایات ہٹ فلم جانان کے ڈائریکٹر اظفر جعفری نے دی ہیں اور یہ پانچ جنوری 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...