https://goo.gl/TFhw8j
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کے درمیان ملاقات میں فاٹا اصلاحات پر مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنماؤں کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
زرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے۔ ملاقات میں فاٹا اصلاحات، پارٹی امور، آئندہ انتخابات اور زیر سماعت مقدمات سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا جب کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی صدر کو فاٹا اصلاحات سے متعلق کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں جے یو آئے (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق کیا گیا جب کہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے تیز کرنے پر بھی غورکیا گیا اور یہ قرار دیا گیا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی تمام اداروں کی مضبوطی ہے۔
اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا 2018 انتخابات کا سال ہے، عوام اور کارکنوں سے رابطے میں تیزی لائی جائے، جمہورکی مضبوطی کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے احتساب کے عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احتساب ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا اور ٹارگٹڈ احتساب قوم کو کسی صورت قبول نہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور 2018 کے انتخابات نواز شریف کی قیادت میں ہی لڑیں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیاکہ آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور مسلم لیگ (ن) اپنی آئنی مدت پوری کرے گی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اور, تبادلہ, خاقان, خیال, شاہد, عباسی, فاٹا, معاملے, ملاقات, نوازشریف, وزیراعظم, پاکستان, پر, کی
Saturday, 23 December 2017
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نوازشریف کی ملاقات، فاٹا معاملے پر تبادلہ خیال
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment