https://goo.gl/Hjo5q3
دونوں قافلوں کے درمیان گاڑیوں کو اوورٹیک کرنے کے معاملے پر تصادم ہوا، فوٹو: فائل
لاہور: عمران خان اور علی موسیٰ گیلانی کے قافلوں کے درمیان قصور میں تصادم ہوا ہے، پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ ہم پر فائرنگ کی گئی جب کہ علی موسیٰ گیلانی نے فائرنگ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف والوں نے مجھ پر حملہ کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قصور سے لاہور جاتے ہوئے ایک مقام پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی کے قافلوں کے درمیان گاڑیوں کو اوورٹیک کرنے کے معاملے پر تصادم ہوا ہے، جھگڑے کے بعد تحریک انصاف نے قصور کے تھانہ صدر پھول نگر میں علی موسیٰ گیلانی کے خلاف درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ اوکاڑہ سے لاہور آتے ہوئے قافلے پر فائرنگ کی گئی، پیچھے موجود ایک گاڑی فائرنگ کی زد میں آئی جس میں رہنما فیصل جاوید سوار تھے جو بلٹ پروف گاڑی ہونے کے سبب محفوظ رہے۔
واقعے کے بعد علی موسیٰ گیلانی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری جانب سے پی ٹی آئی کے قافلے پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ تحریک انصاف کے قافلے میں شامل پانچ گاڑیوں نے ہمیں اوور ٹیک کیا اور آخری گاڑی نے میری کار کو ٹکر ماری بعدازاں مجھ سے بدتمیزی کی اور حملہ کیا، میں وہیں کھڑا رہا اور پولیس کو بلایا جو مجھے ساتھ لے کر بحفاظت لاہور آئی، اگر میں نے تحریک انصاف کے قافلے پر فائرنگ کی ہوتی تو قافلے کے ساتھ جو پولیس تھی کیا وہ خاموش رہتی؟
اس حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں قافلوں میں گاڑیوں کو کراس کرنے کے معاملے میں اختلاف ہوا ہے، دونوں قافلوں کا ٹکراؤ ضرور ہوا تاہم عمران خان کے قافلے میں شامل ایلیٹ پولیس فورس کے مطابق فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی تحریک انصاف کے خلاف درخواست جلد جمع کرانے کی توقع ہے۔
اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد حکومت پنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔
Urdu Khabrain
Monday, 18 December 2017
عمران خان اور علی موسیٰ گیلانی کے قافلوں میں جھگڑا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment