Saturday, 16 December 2017

سام سنگ کا موبائل اصلی ہے یا نقلی ، جاننے کا طریقہ بہت ہی آسان !

https://goo.gl/jxBFhE
اگر اسمارٹ فونز کی بات کی جائے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ دنیا بھر میں بیشتر افراد جس کمپنی کی ڈیوائسز کو لینا پسند کرتے ہیں وہ سام سنگ ہے . مگر ہم میں سے بیشتر افراد ہزاروں روپے ایسے سام سنگ اسمارٹ فونز خریدنے پر ضائع کردیتے ہیں جو کہ جعلی ہوتے ہیں .

حالانکہ دیکھنے میں وہ سام سنگ ڈیوائس ہی لگتی ہے مگر وہ جنوبی کورین کمپنی کی تیار کردہ نہیں ہوتی . اگر آپ ایسے دھوکے سے بچنا چاہتے ہیں تو اگلی بار سام سنگ کا کوئی فون خریدتے ہوئے ان چند چیزوں کا جائزہ ضرور لے لیں .

ڈسپلے
سام سنگ کے بیشتر ماڈلز میں AMOLED ڈسپلے دیا گیا ہے اور یہی اصلی اور جعلی میں فرق بھی کرسکتا ہے. اس طرح کا ڈسپلے برائٹ بلیک کلر کا ہوتا ہے جیسا آپ اوپر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں، جعلی ڈیوائس میں عام طور پر گرے، بلیو یا براﺅن ڈسپلے نظر آتا ہے .

کوڈ چیک کریں
فون میں سیکرٹ #7353#* کوڈ کا اندراج کریں، اصلی سام سنگ گلیکسی فون میں ایک خصوصی اپلیکشن ٹیسٹنگ مینیو کھول جائے گا،جس سے اسکرین، اسپیکر اور فون کے دیگر فنکشن کو ٹیسٹ کرنے میں مدد دیتا ہے .
آئی ڈی نمبر
بیٹری کے نیچے چھپی ٹیبل ماڈل کوڈ، سیریل نمبر اور آئی ایم ای آئی کے ساتھ ہوتی ہے. اگر آپ #06#* انٹر کریں تو اسکرین پر آئی ایم ای آئی شو ہونے لگتا ہے جبکہ سیریل نمبر بھی دیکھا جاسکتا ہے (یہ طریقہ کچھ ماڈلز پر ہی کام کرتا ہے):.
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, UrduOfficialcom, Viral Sci-Tech News, آسان, اصلی, بہت, جاننے, سائنس و ٹیکنالوجی, سام, سنگ, طریقہ, موبائل, نقلی, کا, ہی, ہے, یا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...