https://goo.gl/M6v6r4
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں 40 فیصد لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہے، ایسے میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ ذیل میں ہم چند ایسی اشیاء کے بارے میں بتا رہے ہیں، جو بلڈ کا پریشر متوازن رکھنے میں انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔
تلسی کے پتے:
ماہرین کے مطابق تلسی کے پتے خون کو پتلا کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔یہ بلڈ پریشر کو بڑھنے سے بھی روکتے ہیں اور اگر انہیں کھانے میں استعمال کیا جائے تو یہ انتہائی مفید ہیں۔
دار چینی:
دار چینی، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتی ہے، اس کا صرف ایک چٹکی پاؤڈر شہد میں ملا کر کھالیا جائے تو یہ ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
الائچی:
الائچی صحت کے لیے کئی طریقوں سے مفید ہے۔ یہ ہائی بلڈ پریشر میں بھی بے انتہا فائدہ مند ہے۔ اس کے لگاتار استعمال سے منہ کی بدبو ختم ہوجاتی ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں بھی یہ کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
ادرک:
ادرک کا استعمال گاڑھے خون کو پتلا کرتا ہے، ساتھ ہی اس کی مدد سے شریانوں میں خون آسانی سے دوڑتا ہے۔ ادرک انسانی صحت کے لیے کئی حوالوں سے مفید ہے، یعنی ناخنوں کی چمک اور نظام ہضم کو درست رکھنے میں بھی نہایت مفید ہے۔
السی کے بیج:
السی کے بیج میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، ساتھ ہی اس سے گلوکوز میں بھی اضافہ ہوتا جو ہائی بلڈ پریشر ہونے سے روکتا ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
Thursday, 14 December 2017
ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ کیلئے چند انتہائی مفید اشیاء
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment