https://goo.gl/E7fD5J
فاؤنڈیشن سیکیورٹیز کے ریسرچ نوٹ کے مطابق کے الیکٹرک کے 66 فیصد حصص کو خریدنے کی خواہش مند شنگھائی الیکٹرک کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈرز کے غیر معمولی اجلاس کے بعد ان کی رقوم کی پوری طرح منتقلی کی مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ریسرچ نوٹ میں بتایا گیا کہ شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی اپنے شیئر ہولڈرز کے رقوم کی منتقلی کی مدت کو رواں سال 15 دسمبر سے 15 دسمبر 2018 تک کے لیے توسیع دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیئر ہولڈرز کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں مدت کے علاوہ دیگر تجارتی منصوبوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
فاؤنڈیشن سیکیورٹیز کے ریسرچ کے سربراہ نعمان خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 12 دسمبر کو شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کی چینی ویب سائٹ پر ریگولیٹری فلنگ تک کی رسائی حاصل کی تھی۔ کے الیکٹرک میں بڑے حصص کی مالک پبلک ریلیشنز ایجنسی (ابراج) کے ترجمان نے خبر کی تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ہم اپنی ٹیم کے ذریعے اس معاملے پر رائے دینے کے حوالے سے دیکھ رہے ہیں جس کے بعد ہم آپ کو آگاہ کردیں گے'۔ خیال رہے کہ کے الیکٹرک ملک کی واحد ترقی کرتی ہوئی پاور کمپنی ہے جو کراچی اور گرد و نواح کے علاقوں میں بجلی فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ تاہم اس کمپنی کو معاہدے کے لیے ریگولیٹری باڈیز، کومپیٹیشن کمیشن اور وفاقی وزارتوں سے منظوری کی ضرورت ہوگی۔
ایکسپریس ٹربیون میں 25 نومبر کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن سیکریٹری یوسف نسیم کھوکھر کا کہنا تھا کہ ان کے محکمے کو اب بھی رقم کی منتقلی کے لیے کلیئرنس دینا ہے جبکہ یہ معاملہ انٹر منسٹریل کمیٹی میں منظوری کے لیے جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاور ڈویژن اب بھی ادائیگیوں کے لیے قرارداد کی منتظر ہے۔
واضح رہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق 1 ارب 77 کروڑ ڈالر کی رقم منتقل کیے جانے کی امید ہے تاہم اس رقم میں کمی کا بھی امکان ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Thursday, 14 December 2017
شنگھائی الیکٹرک کا کے الیکٹرک سے معاہدے میں توسیع کا فیصلہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment