Thursday, 28 December 2017

برطانیہ کی نئی پالیسی: غیرملکی طالبعلم دوران تعلیم ورک ویزا حاصل کرسکیں گے

https://goo.gl/nW5Y1R
برطانیہ نے غیر ملکی طلبا کے لئے نئی ویزا پالیسی بنالی جس کے تحت بیرون ملک سے آئے طلبہ تعلیم مکمل ہوتے ہی ویزے کو ورک ویزے میں تبدیل کراسکیں گے۔

برطانیہ کی جانب سے بنائی گئی نئی ویزا پالیسی کے تحت اب بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والے طلبا تعلیم مکمل ہونے سے چند ماہ قبل ہی ورک ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس سے قبل ایسے طالبعلموں کو ورک ویزا کے لئے ڈگری ملنے کا انتظار کرنا پڑتا تھا تاہم نئی پالیسی کے تحت ایسا نہیں ہوگا۔ غیر ملکی طالبعلموں کے لئے نئی پالیسی کا اطلاق 11 جنوری 2018 سے ہوگا جس کے بعد برطانیہ میں زیرتعلیم غیر ملکی طالبعلم اپنی تعلیم مکمل کرنے سے پہلے ورک ویزا کی درخواست دے سکیں گے۔ خیال رہے کہ میئر لندن صادق خان نے بھارت اور پاکستان کے اپنے حالیہ دورے کے موقع پر طالبعلموں کو برطانیہ میں داخلوں پر زور دیا تھا۔

جب کہ انہوں نے نئی پالیسی کی حمایت کی تھی اور برطانیہ جا کر انہوں نے بیرون ملک سے برطانیہ آنے والے طالبعلموں کی تعداد میں کمی کی جانب توجہ دلائی تھی۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...