Thursday, 28 December 2017

وزیر اعظم نے ہزارہ موٹر وے کا افتتاح کر دیا

https://goo.gl/hGQ14t
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہزارہ موٹروے کے برہان تاشاہ مقصود انٹرچینج سیکشن کا افتتاح کردیا ہے، منصوبہ پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم سیکشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ہزارہ کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے آج ہزارہ موٹروے منصوبہ فیز ون کا افتتاح کردیا ہے، منصوبہ سابق وزیراعظم نواز کی ذاتی کوششوں کے باعث پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔ موٹروے سیکشن برہان تاشاہ مقصودانٹرچینج ستاون کلومیٹرطویل ہے، اور یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم سیکشن ہے جب کہ یہ خیبرپختونخوا میں ایم ون کی تکمیل کے بعد موٹروے کی تعمیر کا دوسرا منصوبہ ہے۔ ہزارہ موٹروے پرتیس پُل، فلائی اوورز اور اکتیس انڈر پاسز ہیں جب کہ اسے تین سال سے بھی کم عرصے میں مکمل کیا گیا ہے، عظیم الشان موٹروے کی تعمیر سے حطار انڈسٹریل ایریا، ہوری پور اور حویلیاں کےعوام کوفائدہ ہوگا، جب کہ موٹروے پر روزانہ تقریباً 28 ہزار گاڑیاں سفر کریں گی۔
تاریخی موٹر وے کے افتتاح کے موقع پر مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نوازنے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انشاللہ آج نواز شریف کے ہزارہ موٹروے کا افتتاح کیا جائے گا۔

 اس سے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کیڈٹ کالج حسن ابدال میں یوم والدین کی تقریب میں شرکت کی، کیڈٹ کالج پہنچنے پر وزیراعظم کو سلامی پیش کی گئی۔ بعد ازاں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے میں وزیر اعظم نے کیڈٹ کالج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج حسن ابدال اعلیٰ معیار کا حامل ہے۔ یہ کالج مستقبل کی قیادت پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسن ابدال کیڈٹ کالج برانڈ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، کالج سے فارغ التحصیل طلبہ ترقی کی بلندیوں کو چھوئیں گے اور ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اعظم, افتتاح, دیا, موٹر, نے, وزیر, وے, پاکستان, کا, کر, ہزارہ

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...