Wednesday, 13 December 2017

برسلز بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرتا: موگرینی

https://goo.gl/wQyJKF
یورپی یونین نے ایک بار پھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر واضع کیا ہے کہ مغربی اتحاد کسی بھی صورت بیت القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم نہیں کرے گا۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم نہیں کرے گی۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے برسلز میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کی موجودگی میں خبردار کیا کہ مقدس مراکز اور علاقے میں کشیدگی پھیلانے کی کوشش، بدترین حکمت عملی ہے۔ اس مشترکہ پریس کانفرنس میں نتن یاہو نے بھی امید ظاہر کی کہ یورپی یونین کے بیشتر رکن ممالک بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیں گے۔

انھوں نے یہ بات ایسی حالت میں کہی کہ یورپ کے بیشتر ممالک نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کی مذمت کی ہے
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...