https://goo.gl/qDnsRP
اسلام آباد: پاکستان نے تیز ترین موبائل انٹرنیٹ فراہم کرنے کے معاملے میں بھارت سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کی اسپیڈ پر نظر رکھنے والی عالمی کمپنی اسپیڈ ڈاٹ نیٹ کی جانب سے تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی رپورٹ جاری کی گئی، جس میں نوروے سرفہرست رہا۔ رپورٹ کے مطابق رواں پاکستان میں انٹرنیٹ کا استعمال نومبر سے قدرے کم تھا اُس کے باوجود پاکستان نے عالمی رینکنگ میں 89 پوزیشن حاصل کی جبکہ گزشتہ ماہ فہرست میں 86ویں نمبر پر نام موجود تھا۔ اسپیڈ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پاکستان میں 56 فیصد صارفین انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں دیگر ممالک ایشیائی ممالک میں اس وجہ سے پاکستان آگے نکل گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 13 ایم بی فی سیکنڈ کے حساب سے استعمال کیا جاتا ہے جو دیگر ممالک کے مقابلے میں کہی زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں تھری اور فور جی کی کامیابی کے بعد حکومت نے صارفین کو 5 جی سروس فراہم کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 5 جی سروس کی فراہمی کے فریم ورک کی تیاری شروع کردی، ابتدائی طور پر یہ سروس تجرباتی بنیادوں پر مہیا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس سے تھری اور فور جی سروس کا آغاز کیا گیا اور آج اس کے صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، انٹرنیٹ کی نئی سروس آنے کے بعد پاکستان کا شمار دنیا کے اُن ممالک میں ہوگا جو صارفین کو 5جی سروس فراہم کررہے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, انٹرنیٹ, بھارت, دنیا, دیا, سائنس و ٹیکنالوجی, سمیت, ممالک, میں, نے, پاکستان, پیچھے, چھوڑ, کئی, کو, کی
Thursday, 21 December 2017
انٹرنیٹ کی دنیا میں پاکستان نے بھارت سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment