https://goo.gl/FsY7hL
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لینے کی درخواست ویٹو کردی۔
نیویارک میں ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں سلامتی کونسل کے 14 رکن ممالک نے امریکا سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لینے اور اپنا سفارتخانہ وہاں منتقل نہ کرنے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تاہم امریکا نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لینے سے انکار کر دیا۔
سلامتی کونسل میں امریکا کے اہم اتحادی ممالک برطانیہ، فرانس، جاپان، اٹلی اور یوکرین نے بھی اس قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالے، جس میں کہا گیا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق کسی بھی فیصلے کی قانونی حیثیت نہیں ہو گی۔ مصر کی جانب سے سلامتی کونسل میں جمع کرائی گئی قرارداد میں امریکا کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے فیصلے کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اس مسئلے کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے نے اسرائیلی دارالحکومت کی منتقلی کا فیصلہ واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانہ وہاں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر کے اس اعلان پر نہ صرف مسلم ممالک میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا بلکہ یورپی اور مغربی ممالک میں بھی اس فیصلے کے خلاف مظاہرے دیکھنے میں آئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا جس میں امریکی صدر کے فیصلے کی شدید مذمت کی گئی اور ڈونلڈ ٹرمپ سے فیصلہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Thursday, 21 December 2017
امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لینے کی قرارداد ویٹو کردی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment