Thursday, 21 December 2017

خانیوال: موٹروے پر مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی، 11 افراد جاں بحق

https://goo.gl/RhZFtS
صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال کے قریب ایم 4 موٹر وے پر مسافر بس اور ٹرالر میں ٹکر کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس لاہور سے راجن پور جارہی تھی کہ ایم 4 موٹروے کے قریب دھند کے باعث ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ کمالیہ، میاں چنوں اور جہانیاں سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان موٹروے کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Urdu Khabrain
11, Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, افراد, الٹ, بحق, بس, جاں, خانیوال, سے, مسافر, موٹروے, ٹرالر, ٹکرا, پاکستان, پر, کر, گئی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...