https://goo.gl/3uGRCv
آج کل نزلہ، زکام وبا کی طرح عام ہو رہا ہے اور ان بیماریوں کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد بلغم کے مسئلے سے پریشانی دکھائی دیتی ہے۔
خصوصاً سینے میں جمع ہو جانے والی بلغم شدید پریشانی کا سبب بنتی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے ، جسم میں کمزوری پیدا ہونے لگتی ہے اور دیگر بیماریوں کے پیدا ہونے کا خدشہ بھی موجود رہتا ہے۔
خوش قسمتی سے اس مسئلے کا ایک آسان حل لیموں اور شہد کی صورت میں دستیاب ہے۔ ویب سائٹ ’ہیلتھی فوڈ سٹار‘ کے مطابق لیموں میں پایا جانے والا وٹا من سی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے جبکہ شہد میں اینٹی فنگل اور اینٹی بکٹیرئل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ ان دونوں اجزاء کی خصوصیات مل کر بلغم کے خاتمے کیلئے کارگر نسخہ بن جاتی ہیں۔ یہ نسخہ تیار کرنے کیلئے دو چمچ لیموں کا رس اور ایک چمچ شہد لے لیں۔ ان دونوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں، بس نسخہ تیار ہے۔ اسے دن میں تین بار استعمال کرنا چاہئیے۔ اس کے علاوہ بلغم کے مریضوں کیلئے سیب کا سرکہ اور ادرک بھی مفید ہے۔
ان اشیاء کے استعمال کے ساتھ یہ بھی کوشش کریں کہ ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کیا جائے ، سیگریٹ نوشی سے دور رہا جائے، گلے میں خراش پیدا کرنے والی چیزوں مثلاً آلودگی اور کیمیکل سے بچیں، اور لہسن کا استعمال ضرور کریں۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
Thursday, 21 December 2017
سردی کے موسم میں سینے اور گلے میں پھنسی بلغم سے نجات پانے کا آسان قدرتی نسخہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment