https://goo.gl/YzTqtC
>قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ہمیشہ کہا کہ وہ اداروں کو بدنام نہ کریں کیونکہ اگر اداروں کے درمیان جنگ شروع ہو گئی تو پاکستان کو بڑا نقصان ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہی بتاسکتے ہیں کہ تحریک عدل کیا ہے، ایسا تو نہیں کہ نواز شریف تحریک انصاف کے مقابلے میں تحریک عدل پارٹی بنارہے ہیں، نواز شریف کو ہمیشہ کہا کہ اداروں کو بدنام نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ بڑا ادارہ ہے جس سے سارے ادارے رہنمائی لیتے ہیں، حکومت اور اداروں کا ٹکراؤ نظر آتا ہے تاہم تمام معاملات کو بیٹھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر اداروں کے درمیان جنگ شروع ہو گئی تو پاکستان کو بڑا نقصان ہوگا۔ ہماری خواہش ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کی پارلیمنٹ آمد اور سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ معمول کی بات ہے، یہ کوئی انوکھی چیز نہیں، جنرل (ر) راحیل شریف بھی پارلیمنٹ کو بریفنگ دے چکے ہیں، عسکری حکام کی بریفنگ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے خوش آئند ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اداروں, بڑا, تو, جنگ, خورشید, شاہ, ملک, میں, نقصان, پاکستان, چھڑی, کو, ہوگا
Wednesday, 20 December 2017
اداروں میں جنگ چھڑی تو ملک کو بڑا نقصان ہوگا: خورشید شاہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment