Friday, 29 December 2017

کسی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول پر سرحد عبور نہیں کی: میجر جنرل آصف غفور

https://goo.gl/7WmpY4
پاک فوج نے بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول عبور نہیں کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھارتی فوجی نے ایل او سی کو عبور نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ شکست پر اپنی عوام کو مطمئن کرنے کا تسلسل ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کو عبور کیا اور پاکستانی پوسٹ کو نشانہ بنایا جسے پاک فوج کی جانب سے سختی سے مسترد کردیا گیا ہے




واضح رہے کہ گزشتہ روز ایل او سی رکھ چکری سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان جام شہادت نوش کر گئے تھے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, آصف, آف, بھارتی, جنرل, سرحد, عبور, غفور, فوجی, لائن, میجر, نہیں, نے, پاکستان, پر, کسی, کنٹرول, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...