Friday, 29 December 2017

افغانستان: گورنر بلخ کا استغفیٰ منظور، دفتر چھوڑ نے سے انکار

https://goo.gl/C6a7m1
افغانستان میں ایک طرف دہشت گرد ساٹھ فیصد علاقے پر قابض ہیں تو دوسری طرف سیاسی عدم استحکام نے مجموعی صورتحال کا بدتر بنایا ہوا ہے افغانستان کے ایک گورنر نے استفیٰ منظور ہونے کے باوجود دفتر چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

افغان صوبے بلخ کے گورنر نے گزشتہ روز استغفیٰ دے دیا تھا، جسے صدر اشرف غنی نے منظور کرلیا تھا لیکن بلخ کے گورنر جن کا نام عطا محمد نور ہے انہوں نے دفتر چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔ اس صورتحال کے باعث افغانستان میں سیاسی بے یقینی میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ گورنر عطا محمد نور کا شمار افغانستان کے طاقتور ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ دوسری جانب امریکی فوج کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف مہم بھی جاری ہےاور ایسے میں افغانستان میں سیاسی رسہ کشی سے اس مہم کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ افغانستان ایشیا کا واحد ملک ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ منشیات کی کاشت کرتا ہے جبکہ ملک کے ساٹھ فیصد علاقے پر طالبان قابض ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...