Tuesday, 19 December 2017

کابل: خفیہ ادارے کے تربیتی مرکز پر مسلح افراد کا حملہ

https://goo.gl/Jhzxgk
افغان دارالحکومت کابل میں خفیہ ادارے کے تربیتی مرکزپرمسلح افراد نے حملہ کیا ہے، فوری طور پر جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے آج کابل میں خفیہ ادارے کے تربیتی مرکزپر حملہ کیا ہے، اور خفیہ ادارے کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی ہے مگر سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ان کا مقابلہ جاری ہے اور دونوں جانب سے بھاری اور جدید ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے۔

افغان وزارت داخلہ نے این ڈی ایس کی عمارت پر مسلح افراد کے حملے کی تصدیق کردی ہے تاہم ابھی تک حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...