Tuesday, 19 December 2017

آرمی چیف کل سینیٹ کو بریفنگ دیں گے، ارکان کے سوالات شامل کرنیکا فیصلہ

https://goo.gl/S6Ypbh
آرمی چیف کل سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بتایا کہ سپہ سالار ارکان کے سوالات کے جواب بھی دیں گے۔ سوالات اجلاس میں بریفنگ کے بعد لئے جائیں گے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، جنرل قمر جاوید باجوہ کل تمام ارکان پر مشتمل کمیٹی کو قومی سلامتی کی صورتحال کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔ آرمی چیف کل 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ایوان بالا کو اپنے حالیہ بیرونی دوروں اور خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کیلئے سلامتی کی صورتحال سے متعلق بریف کریں گے۔
ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہوں گے۔ ایوان کی کمیٹی کا بند کمرے میں ہونے والا اجلاس قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی طرف سے پیش کی گئی ایک تحریک پر بلایا گیا ہے جس کا مقصد علاقے کی بدلتی صورتحال اور امریکی کردار کے تناظر میں پالیسی کے رہنماء اصول مرتب کرنا ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, آرمی, ارکان, بریفنگ, دیں, سوالات, سینیٹ, شامل, فیصلہ, پاکستان, چیف, کرنیکا, کل, کو, کے, گے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...