https://goo.gl/tGM5jo
ریاض :سعودی عرب نے کار کے بعدخواتین کوٹرک اورموٹرسائیکل چلانے کی اجازت دینے کااعلان کردیا جبکہ پٹرولنگ اور چیکنگ کیلئے خواتین اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کے لئے ایک اور بڑا اعلان کردیا گیا ، کار کے بعد خواتین کو ٹرک اور موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دیدی گئی۔
سعودی روڈ سیفٹی مینجمنٹ کے مطابق خواتین قواعد اورضوابط کوپورا کرکے ٹرک اورموٹرسائیکل چلاسکیں گی جبکہ خواتین ڈرائیوزکی چیکنگ اورپیڑولنگ کے لئے لیڈزپولیس اہلکار بھی بھرتی کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 26 ستمبر 2017 کوشاہی فرمان میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا اور سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے فیصلے کو بہت سراہا گیا تھا۔، جس کے بعد سعودی عرب میں خواتین اگلے سال جون سے ڈرائیونگ کرسکیں گی۔ یاد رہے دو ماہ قبل سعودی عرب نے پہلی بار خواتین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت بھی دی گئی تھی۔
بعد ازاں سعودی حکومت نے روشن خیالی کی سمت ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری چینل پر عرب لیجنڈ گلوکارہ ام کلثوم کا میوزک کنسرٹ نشر کیا تھا۔
Urdu Khabrain
Monday, 18 December 2017
سعودی خواتین کو ٹرک اورموٹرسائیکل چلانے کی اجازت
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment