Saturday, 30 December 2017

کابل میں خود کش بم دھماکہ ۔۔۔!جائے وقوعہ پر موجود کرکٹر عبدالرزاق بال بال بچ گئے

https://goo.gl/NLPSDJ
کابل کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملے سے افغان شاپگیزاکرکٹ لیگ پر چھائی غیریقینی بڑھنا شروع ہوگئی ہے، جس وقت دھماکا ہوا اسٹیڈیم میں بوسٹ ڈیفینڈرز اور مس ایناک نائٹس کے درمیان مقابلہ ہورہا تھا، اسے بعد میں مکمل بھی کرالیا گیا،اس واقعے میں خودکش حملہ آور کے علاوہ 2 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے.ایونٹ میں شریک پاکستان کے واحد اسٹار کرکٹر عبدالرزاق نے بھی واپسی کا ارادہ کر لیا ہے، کابل سے میڈیا نمائندہ سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جس وقت خوش کش حملہ ہوا میں اپنا میچ ختم کر کے ہوٹل میں موجود تھا

جو اسٹیڈیم سے 5 منٹ کی مسافت پر واقع ہے .اس وقت دوسرا میچ جاری اور میں اسے ٹی وی پر دیکھ رہا تھا، دھماکے کی آواز واضح سنائی دی، اس واقعے سے تمام کھلاڑی خوف میں مبتلا ہو گئے، میں نے بھی فوراً وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا، مگر منتظمین کی درخواست پر جمعرات کو ایک اور مقابلے میں حصہ لیا، انھوں نے کہا کہ بدھ کی شب ہی تمام کھلاڑیوں کی میٹنگ ہوئی جس کے بعد انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے بیشتر کرکٹرز کی گھروں کو واپسی ہو گئی.واضح رہے کہ ایونٹ 22 ستمبر تک جاری رہنا ہے، عبدالرزاق ایمو شارکس میں شامل تھے.
Urdu Khabrain
Pakistan Sports News, Pakistani News, Sports Khabrain, Sports News, Sports Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, UrduOfficialcom, Viral Sports News, World Sports News, بال, بم, بچ, جائے, خود, دھماکہ, عبدالرزاق, موجود, میں, وقوعہ, پر, کابل, کرکٹر, کش, کھیل, گئے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...