https://goo.gl/bpdizd
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستان کا دورہ کیا اور خوب دعوتیں بھی اڑائیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا دو روز قبل شعیب ملک کے ہمراہ دبئی سے پاکستان پہنچیں خوب سیر و تفریح کے ساتھ سسرال والوں کے علاوہ دیگر نامور شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔
ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی والدہ سے ملاقات کی اور اُن سے خوب دعائیں بھی لیں ، اس موقع پر سابق کپتان نے ایک سیلفی بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’ماں ہماری جنت‘۔
اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اپنے گھر پر شاندار دعوت کا اہتمام کیا جس میں شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی اور خوب دعوت اڑائی۔
تصویر بشکریہ نازیہ محمد حفیظ
محمد حفیظ کی اہلیہ اور بیٹی کی ثانیہ مرزا کے ساتھ تصاویر، بشکریہ اہلیہ و محمد حفیظ
بھارتی ٹینس اسٹار نے لاہور کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں سے خوب خریداری کی، اس دوران مارکیٹوں میں گھومنے والے لوگوں نے جب جوڑے کو ساتھ دیکھا تو سیلفی لینے کی فرمائش بھی کی۔
پاکستانی اداکارہ ماوراہ اور عروہ حسین کی جانب سے نجی ہوٹل میں ثانیہ مرزا کے لیے خصوصی کافی کی دعوت کا اہتمام کیا گیا جس کی انہوں نے تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل شیئر کی۔

واضح رہے کہ کچھ روزقبل دبئی میں نجی ہوٹل کی افتتاحی تقریب کے دوران صحافی نے جب ثانیہ مرزا سے پسندیدہ کھانے کے بارے میں پوچھا تھا تو انہوں نے بلاجھجھک جواب دیا تھا کہ ’پاکستان کی حلوہ پوری بہت پسند ہے اور وہاں جاکر اپنی پسندیدہ ڈش ضرور کھاؤں گی‘
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, ثانیہ, دورہ, سپاٹے, سیر, شوبز, لاہور, مرزا, میں, پاکستان, کا
Saturday, 30 December 2017
ثانیہ مرزا کا دورہ پاکستان ، لاہور میں سیر سپاٹے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment