Saturday, 30 December 2017

کاغذ پر حرکت کر کے پرنٹ کرنے والا پاکٹ پرنٹر

https://goo.gl/b1TTS9

اسمارٹ فون سے ضروری ڈیٹا کاغذ پر حاصل کرنے کے لیے یوں تو بے شمار ننھے منے پرنٹرز دستیاب ہیں، تاہم ایک اور نیا بنایا جانے والا یہ پرنٹر کاغذ پر گردش کرتا ہوا آپ کا مطلوبہ مواد پرنٹ کر سکتا ہے۔


اس سے قبل اسمارٹ فون کے لیے بنائے جانے والے پرنٹرز زیادہ تر تصاویر پرنٹ کرسکتے تھے اور اس کے لیے ان میں علیحدہ سے کاغذ رکھنا پڑتا تھا۔ تاہم یہ نیا پرنٹر ہر سائز کے کاغذ پر دائیں بائیں حرکت کرتا ہوا مطلوبہ مواد پرنٹ کرسکتا ہے۔



ہر جگہ آسانی سے لے کر جانے والا یہ پرنٹر دیکھنے میں نہایت دیدہ زیب اور استعمال میں بے حد آسان ہے۔

یہ کہیں بھی آپ کے اسمارٹ فون یا لیپ ٹاپ سے کنیکٹ ہو کر آپ کا مطلوبہ ڈیٹا پرنٹ کرسکتا ہے۔



پرنٹنگ کرنے کے لیے یہ پرنٹر کاغذ پر دائیں بائیں حرکت کرتا ہے اور پرنٹ کرتا جاتا ہے۔



آپ اپنی مرضی کے مطابق کاغذ کی لمبائی اور سائز ایڈجسٹ کرسکتے ہیں جس کے بعد کاغذ پر پرنٹر کی حرکت کا دورانیہ بڑھ جائے گا۔



یہ پاکٹ پرنٹر فی الحال ذرا بیش قیمت ہے تاہم اسے بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی قیمت بہت جلد کم کردی جائے گی۔


Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, حرکت, سائنس و ٹیکنالوجی, والا, پاکٹ, پر, پرنٹ, پرنٹر, کاغذ, کر, کرنے, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...