https://goo.gl/4DYoFH
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ یورپی حکومتیں لیبیا کے حکام کی مدد کر کے اس شورش زدہ ملک میں اسمگلروں کے ہاتھوں تشدد سمیت تارکین وطن کے حقوق کی پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی یورپی شاخ کے سربراہ جان ڈال ہوئیزن کے مطابق یورپی ممالک کا ہدف ہے کہ یورپ کا رخ کرنے والے تارکین وطن کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو بحیرہ روم پار کرنے ہی نہ دیا جائے۔اس کے لیے یورپی ادارے لیبیا میں حکام کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتے ہیں تاکہ مہاجرین کی کشتیاں سمندر میں ہی روک لی جائیں اور ان میں سوار افراد کو حراست میں لے لیا جائے۔ ڈال ہوئیزن کے مطابق اس جرم میں یورپی یونین کے رکن ممالک بھی شریک ہیں۔ لیبیا میں اس وقت بیس ہزار سے زائد افراد مختلف حراستی مراکز میں بند ہیں اور انہیں جبری مشقت، تشدد اور استحصال کا سامنا ہے۔ ایسا پہلے نہیں ہورہا ہے بلکہ اس سے قبل بھی کئی انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی جانب سے ایسی رپورٹ سامنے آئیں ہیں کہ یورپی ملک مہاجرین کی کشتیاں خود سمندر میں غرقاب کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں لیکن بدقسمتی سے کئی بھی سطح پر اس حوالے تحقیقات نہیں ہوپائیں ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Thursday, 14 December 2017
یورپی حکومتیں لیبیا آنیوالےمہاجرین کے حقوق پامال کر رہی ہیں: ایمنسٹی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment