https://goo.gl/Gf8yMZ
وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے زور دیا ہے کہ حکومت اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی اور منتخب حکومت کسی بھی صورت غیر مستحکم نہیں ہوگی۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے ملک میں جمہوریت کے غیرمستحکم ہونےکے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حالات مستحکم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا اپنا دباؤ ہے لیکن حکومت اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا ملک کےحالات بہتر ہیں، حکومت 70 فیصد ایجنڈا حاصل کرچکی ہے اور جلد ہی تمام مسائل پر قابو پالیں گے۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ، اللہ کرے اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں لیکن لگتا نہیں کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی، لگتا ہے کچھ ہونے والا ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا اپوزیشن کا الائنس بنانا اور مخالفت کرنا ان کا حق ہے، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وہ یہاں آفیشل میٹنگ کے لیے آئے ہیں، جہاں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔
انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی بھی تصدیق کی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, آصف, اسمبلیاں, اور, اپنی, حکومت, خواجہ, مدت, پاکستان, پوری, کریں, گی
Thursday, 14 December 2017
حکومت اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی: خواجہ آصف
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment