Friday, 29 December 2017

سعودی عرب میں غیر ملکیوں پر لگایا گیا ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ

https://goo.gl/MB3hAQ
جدہ (آن لائن) سعودی زکوۃ اور ٹیکس کی جنرل اتھارٹی نے 24 دسمبر کو اعلان کیا ہے کہ وہ سیاحوں سے وصول کیا جانے والا ویلیو ایڈڈ ٹیکس انھیں واپس کرنے کے طریقہ کار پر کام کر رہے ہیں لیکن یہ 2018 کے ابتدائی کچھ مہینوں میں ممکن نہیں ہو سکے گا کیونکہ اس سارے عمل کے لیے ضابطہ عمل ابھی تشکیل نہیں دیا گیا ہے۔

گزٹ میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس آپریشنز مرکز کے ڈائریکٹر حمود الریبی نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایگزیکٹیو ضابطوں کے مطابق یہ ممکن ہو سکے گا کہ کمپنیاں سیاحوں کو ان سے خریدی جانے والے مصنوعات پر لینے والا ویلیو ایڈڈ ٹیکس واپس کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سب کے لائحہ عمل کے بارے میں بعد میں بتایا جائے گا کیونکہ اس کے طریقہ کار اور ضابطہ عمل پر کام ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی مد میں ادا کی جانے والی رقم اگر €100 سے کم ہو گی تو وہ واپس نہیں کی جائے گی۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس, سعودی, عرب, غیر, فیصلہ, لگایا, لینے, ملکیوں, میں, واپس, ٹیکس, پر, کا, گیا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...