Saturday, 30 December 2017

پاکستان،افغانستان کے ساتھ تعاون سے کسی تیسرے فریق کو خطرہ نہیں: چین

https://goo.gl/6wQXNE
چین نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا پاک ۔ چین اقتصادی راہداری افغانستان کو شامل کرنے کا منصوبہ اور حالیہ سہ فریقی مذاکرات سے کسی ’تیسرے فریق‘ کو ہدف نہیں بنایا گیا جبکہ یہ منصوبہ پورے خطے کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ سی پیک منصوبے میں افغانستان کی شمولیت کو، جس سے چین کو وسطی ایشیا میں مزید رسائی حاصل ہوجائے گی، چند میڈیا اداروں کی جانب سے بھارت کو کارنر کرنے کے مترادف قرار دیا گیا تھا۔ تاہم چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہُوا چُن ینگ نے پریس بریفنگ کے دوران زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر منفی نقطہ نظر کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’سی پیک سے کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنایا، بلکہ منصوبے سے تیسرے فریقوں اور پورے خطے کو فائدہ پہنچنے کے امکانات ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’سہ فریقی مذاکرات اور تعاون سے کسی تیسرے فریق کو ہدف نہیں بنایا اور آئندہ بھی یہ مذاکرات بیرونی رکاوٹ اور مداخلت سے آزاد ہوں گے۔‘

سی پیک منصوبے کو افغانستان تک پھیلانے سے متعلق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ’افغانستان، چین اور پاکستان کا اہم پڑوسی ہے جو اپنی اقتصادی ترقی، لوگوں کے ذریعہ معاش میں بہتری لانا چاہتا ہے اور علاقائی رابطہ سازی کے عمل اور سی پیک کو وسطی چین ور مغربی ایشیا اقتصادی راہداری سے جوڑ کر اپنے جغرافیائی خدو خال سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔‘ واضح رہے کہ رواں ہفتے چین، پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلے سہ فریقی مذاکرات کے دوران سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی، افغان امن عمل اور تینوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ بیجنگ میں ہونے والے اس اجلاس سے قبل پاکستانی اور چینی وفود کی ملاقات بھی ہوئی تھی جس میں سی پیک منصوبے میں ہونے والی پیش رفت سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو آگاہ کیا اور سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...