https://goo.gl/rWyx8N
پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کمر کس لی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی ویمن ونگ پنجاب کی نائب صدر سیما انوار سے ملاقات کی جس کی ویڈیو بھی لیک ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ساڑھے پانچ منٹ دورانیے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ گلالئی پی ٹی آئی کی رہنما سیما انوار سے ملاقات کرکے اپنی نئی پارٹی کے حوالے سے گفتگو کر رہی ہیں۔
ویڈیو سے واضح ہوتا ہے کہ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کی ناراض خواتین ارکان سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ اس سلسلے میں انھوں نے لاہور میں پارٹی کی سنیئر رہنما سیما انور سے ملاقات کی، البتہ سیما انور نے ان کی پارٹی میں شمولیت کی ہامی نہیں بھری۔ ویڈیو میں عائشہ گلالئی نے کہا کہ ان کی پارٹی کا نام ’’تحریک انصاف گلالئی‘‘ ہوگا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ جلد تحریک انصاف کا بڑا حصہ ان کے ساتھ ہوگا۔ ویڈیو میں وہ یہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ مجھے خان صاحب اور ان کی ذہنیت کا پتا ہے، پی ٹی آئی کارکنان جھوٹی امیدیں چھوڑ دیں۔ واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے رواں برس پارٹی رہنما عمران خان پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی اکتیار کر لی تھی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اگئی, شامل, عائشہ, منظرعام, نام, ویڈیو, پارٹی, پاکستان, پر, کا, کون, کیا, گلالئی, ہوگا
No comments:
Post a Comment