https://goo.gl/PMJxCb
ماسکو : روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور ترکی کے ہم منصب رجب طیب اردوان نے فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اس بات کا اعادہ انہوں نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
روسی ایوان صدر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم نہ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ پیوٹن اور طیب اردگان کے مابین فون پر ہونے والی بات چیت میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کردہ قرارداد کے تناظر اور مشرق وسطی کے امن مذاکرات کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا فیصلہ ناجائز ثابت ہو گیا، قرارداد منظور ہونے کے بعد وہ توقع رکھتے ہیں کہ امریکا، القدس کو دارالحکومت قرار دینے کا فیصلہ واپس لے۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلسطین کو آزاد ریاست بنانے کے لئے فلسطینیوں کی مکمل حمایت اور اسرائیلی تنازعے کو حل کرنے کیلئے تعاون جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، بعدازاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اس متنازع فیصلے کو عالمی برادری نے یکسر مسترد کردیا ہے
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل, اورترکی, تشکیل, روس, ریاست, فلسطینی, پراتفاق, کا, کی
Friday, 22 December 2017
روس اورترکی کا فلسطینی ریاست کی تشکیل پراتفاق
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment