Wednesday, 13 December 2017

پیوٹن اور اردوان کی مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی متنازع اعلان کی بھرپور مخالفت

https://goo.gl/6ArrrV
روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ترک ہم منصب رجب طیب اردوان نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے اعلان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس اقدام کی بھرپور مخالفت کی ہے۔
روسی صدر ایک روزہ ددورے پر انقرہ پہنچے جہاں انہوں نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، اس موقع پر خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت بیت المقدس سے متعلق امریکی متنازع اعلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران روسی صدر نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کا مسئلہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور ترکی کا اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا جانا مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے لئے مددگار ثابت نہیں ہوگا اور خطے کو عدم استحکام اور امن عمل کی کوششوں کو متاثر کرے گا۔
اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ روسی صدر کے موقف سے خوشی ہوئی اور وہ فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ فلسطین میں شہریوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ حالیہ تنازع پر بلائی جانے والی اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کا اجلاس ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا جس میں روس نے اپنا نمائندے بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا کے متنازع اعلان کے بعد او آئی سی کا اجلاس بلایا گیا تھا جو کل ترکی کے شہر استنبول میں ہوگا جس میں پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...