Friday, 29 December 2017

بھارت: اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود طلاق بل لوک سبھا سے منظور

https://goo.gl/jNHt1R
بھارت کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا نے اپوزیشن کی سخت مخالفت کے باوجود بیک وقت تین طلاقوں سے متعلق متنازع بل پاس کرلیا۔
ایوان زیریں سے منظوری کے بعد اب اس بل کو ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے، جہاں ممکنہ طور پر حکومت کو مشکلات درپیش ہوں گی۔ لوک سبھا کے مقابلے میں راجیہ سبھا میں حکومتی ارکان کی تعداد کم ہے، جس وجہ سے وہاں بل پر کافی ہنگامے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ لوک سبھا سے پاس کیے گئے بل میں پہلی مرتبہ ایک ہی وقت میں تین طلاقیں دینے کو سنگین جرم کے زمرے میں ڈالا گیا ہے، جس کے باعث نہ صرف مسلمان بلکہ ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی  این ڈی ٹی وی کے مطابق بل میں بیوی کو ایک ہی وقت میں 3 طلاقیں دینے والے شوہر کو 3 سال تک قید و جرمانے کی سزا تجویز کی گئی۔
اپوزیشن کے احتجاج اور پارٹیوں کے واک آؤٹ کے باوجود حکومت نے بل منظور کرالیا۔ بل میں متاثرہ خاتون کے لیے نان نفقہ کے بندوبست کی تجاویز بھی دی گئی ہیں، جب کہ خاتون کو کمسن بچوں کی تحویل کا حق بھی حاصل ہوگا۔ نیوز 18 کے مطابق لوک سبھا میں کانگریس ارکان نے کہا کہ بل کو پاس کرنے سے قبل غور کے لیے اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھیجا جائے، تاہم ان کی تجویز مسترد کردی گئی۔ بل کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس کی خاتون رکن سشمیتا دیو نے کہا کہ شوہر کی جانب سے ایک ہی وقت میں تین طلاقیں دیئے جانے کو سنگین جرم قرار دینے سے صلح کا کوئی آپشن نہیں بچے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت بل کی آڑ میں خواتین کو خودمختار بنانے کا کریڈٹ لینا چاہتی ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...