https://goo.gl/zLnu5q
قاہرہ: مصر کے ماہرین آثار قدیمہ نے کھدائی کے دوران برآمد ہونے والی 3500 سال پرانی حنوط شدہ لاش کو نمائش کے لیے پیش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مصر میں ماہرین آثار قدیمہ نے قدیم نیل کے شہر اقصر کے دو مقبرے جن پر پہلے تحقیق نہیں کی گئی تھی ان میں سے ایک سے ملنے والی حنوط شدہ نعش اور دیگر اشیا کو نمائش کیلئے رکھا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کہ یہ مصر کی شاہی سلطنت کے ایک سینئر اہلکار کی ممی ہے جو 3500 سال پرانی ہے جبکہ دیگر برآمد ہونے والی اشیاء لکڑی کا بنا ہوا چہرے کا ماسک، رنگین پیٹنگز بھی اُسی کے زیر استعمال تھیں۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق مصر کے وزیر برائے نوادرات کا کہنا ہے کہ یہ مقبرہ 3500 سال قدیم ہے اور یہ لکسر شہر کے قریب دریائے نیل کی دوسری طرف واقع ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہرین جب مقبرے میں داخل ہوئے تو انہوں نے اندر حنوط شدہ لاش دیکھی جس کے بارے میں تصور کیا جارہا ہے کہ یہ کسی اعلیٰ حکومتی عہدیدار یا کسی طاقتور شخص کی ہے۔
مصر کی جانب سے جاری سرکاری اعلامیے کے مطابق مقبرے کی دیوار پر مختلف نقش و نگار اور تصاویر بنی ہوئی تھیں اور وہاں پر ’ڈجوٹی میس‘ نام بھی درج تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر ممی کا نام یہی ہوسکتا ہے۔
علاوہ ازیں کھدائی کے دوران 50 سکے بھی برآمد ہوئے جن پر ایک شخص ’ماٹی‘ اور خاتون ’ماہی‘ کے نام درج تھے، مصری تاریخ دانوں کے مطابق یہ دونوں میاں بیوی تھے۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, سال, عجیب و غریب, لاش, مصر, نمائش, پرانی, کی, ہزاروں
Friday, 15 December 2017
مصر: ہزاروں سال پرانی لاش کی نمائش
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment