https://goo.gl/be3Y2Y
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ اللہ کرے اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں لیکن لگتا نہیں کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی، لگتا ہے کچھ ہونے والا ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جو اب ہو رہا ہے نہ 2002 میں دیکھا اور نہ 2008 میں۔ انہوں نے موجودہ حالات میں گریٹر پلان کے خطرے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی اس ملک میں رہنا ہے اور ہماری نسلوں کو بھی لیکن جو کچھ ملک میں ہو رہا ہے اسے دیکھ کر دکھ ہوتا ہے اور وہ کسی ادارے نہیں پورے ملک کے لیے اچھا نہیں۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ایک جماعت کے علاوہ سب حکومت کی مدت پوری ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، وہ پہلی بار سیاست میں ناامید ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اسمبلیاں مدت پوری کرتی نظر نہیں آرہیں اور اس کے ساتھ استعفے بھی دکھائی دے رہے ہیں اور واضح کیا کہ انہیں موجودہ صورتحال میں گریٹر پلان بنتا نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہورہا ہے وہ غیر فطری ہے اور کسی کیلئے بھی اچھا نہیں، ایسے حالات میں اگر سسٹم کو دھچکا لگا تو پورے پاکستان پر اس کا اثر ہوگا۔ خطرات کا ذکر کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہمارے اندرونی خطرات، بیرونی خطرات سے کہیں زیادہ بڑے ہیں، موجودہ صورتحال بہت غیر یقینی کی ہے، ہمیں الیکشن کے عمل سے گزرنے کیلیے وقت درکار ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف دور میں بھی سسٹم کو لڑ جھکڑ کر چلالیا کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ پہلی بار ناامیدی کا شکار ہوئے ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اسمبلیاں, ایاز, صادق, لگتا, مدت, نہیں, پاکستان, پوری, کریں, گی
Friday, 15 December 2017
لگتا نہیں اسمبلیاں مدت پوری کریں گی: ایاز صادق
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment