https://goo.gl/b6eVFS
بادشاہ نے گدھوں کو قطار میں چلتے دیکھا تو کمہار سے پوچھا تم انہیں کس طرح سیدھا رکھتے ہو‘ کمہار نے جواب دیا کہ جو گدھا لائن توڑتا ہے اسے سزا دیتا ہوں بس اسی خوف سے یہ سب سیدھا چلتے ہیں‘ بادشاہ نے کہا‘ کیا تم میرے ملک میں امن قائم کر سکتے ہو؟ کمہار نے حامی بھر لی‘ شہر آئے تو بادشاہ نے اسے منصف بنا دیا‘
کمہار کے سامنے ایک چور کا مقدمہ لایاگیا۔ کمہار نے فیصلہ سنایا چور کے ہاتھ کاٹ دو‘ جلاد نے وزیر کی طرف دیکھا اور کمہار کے کان میں بولا‘ جناب یہ وزیر صاحب کا خاص آدمی ہے‘کمہار نے دوبارہ کہا چور کے ہاتھ کاٹ دو‘ اس کے بعد خود وزیر نے کمہار کے کان میں سرگوشی کی کہ جناب تھوڑا خیال کریں‘ یہ اپنا ہی آدمی ہے‘ کمہار بولا‘ چور کے ہاتھ اور وزیر کی زبان دونوں کاٹ دو‘ کمہار کے صرف اس ایک فیصلے کے بعد پورے ملک میں امن قائم ہو گیا۔امن قائم کرنے کےلئے کوئی لمبی چوڑی پلاننگ کی ضرورت نہیں ہوتی بس دو چار بڑے بڑے فیصلے کرنے پڑتے ہیں‘ اگر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے ملک میں امن نہیں ہوگا بس اس طرح کے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔
Urdu Khabrain
Columns Khabrain, Columns News, Columns Urdu News, Pakistan Columns News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Columns News, کالمز
Wednesday, 20 December 2017
چور کے ہاتھ اور وزیر کی زبان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment