https://goo.gl/2k65UX
اس واقعے میں کوشلیہ بری طرح زخمی ہوئی تھیں۔
جنوبی انڈیا کی ریاست تمل ناڈو میں ایک عدالت نے اُن چھ افراد کو سزائے موت سنائی ہے جن پر الزام تھا کہ انھوں نے ایک نوجوان کو اِس لیے مار مار کر ہلاک کر دیا تھا کیونکہ اُس نے ایک اونچی ذات کی لڑکی سے شادی کی تھی۔ یہ واقعہ 2016 میں پیش آیا جب 22 برس کے شنکر نامی نوجوان کو ایک مجمع کے سامنے مار مار کر ہلاک کیا گیا۔ اِسے غیرت کے نام پر قتل قرار دیا گیا تھا۔ انڈیا میں ہر سال سینکڑوں افراد کو اپنے والدین کی مرضی کے بغیر یا دوسری ذاتوں میں شادی کرنے کی وجہ سے تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعض واقعات میں ایسے لوگوں کو قتل تک کر دیا جاتا ہے۔
اِس حقیقت کے باوجود کہ خاندان کی نام نہاد غیرت اور ذات کی وجہ سے انڈیا میں اکثر ہلاکتیں ہوتی رہتی ہیں لیکن شنکر پر تشدد کر کے ہلاک کرنے کی سی سی ٹی وی فُٹیج نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ شنکر کی اہلیہ کوشلیہ بھی اِس واقعے میں بری طرح زخمی ہوئی تھیں۔ اِن دونوں میاں بیوی پر تین افراد نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔ شنکر کا تعلق دلت ذات سے تھا جو ہندوؤں کے ذات پات کے نظام میں نچلی ذات سمجھی جاتی ہے۔ جبکہ کوشلیہ کا تعلق نسبتاً اونچی ذات سے تھا اور اُن کے خاندان نے شادی کی مخالفت کی تھی۔ آج جن چھ افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے اُن میں کوشلیہ کے والد چینا سوامی بھی شامل ہیں جنھوں نے اِس واقعے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
اِس مقدمے میں گیارہ افراد شامل تھے۔ جن میں سے چھ کو سزائے موت، ایک کو عمر قید جبکہ ایک کو پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جن تین افراد کو بری کیا گیا ہے ان میں کوشلیہ کی والدہ بھی شامل ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Indian News, Hot India News, India Pakistan News, Online India News, Top India News
Wednesday, 20 December 2017
انڈیا: غیرت کے نام پر قتل، باپ سمیت چھ افراد کو سزائے موت
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment