https://goo.gl/ik8X3U
لندن: ویسے تو برطانوی شاہی خاندان دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے تاہم جب سے شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل کی منگنی اور شادی کا اعلان ہوا ہے تب سے میڈیا اور سوشل میڈیا صرف برطانوی شاہی خاندان سے متعلق خبروں سے بھرا ہوا نظر آرہا ہے۔
آج ہم بھی آپ کو برطانوی شاہی خاندان کے بارے میں ایسے ہی کچھ دلچسپ اور حیرت انگیز حقائق بتانے جا رہے ہیں جو آپ نے آج سے پہلے کبھی نہیں سنے ہوں گے۔ برطانوی تخت پر براجمان ملکہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ عمر کے ہر حصے میں گہرے رنگوں کے لباس زیب تن کرے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ کسی ہجوم میں برطانوی ملکہ اپنے لباس کی وجہ سے نمایاں نظر آئے۔
ملکہ نے ایک بار اپنے اسٹاف سے کہا تھا، ’میں ہلکے رنگوں کے لباس زیب تن نہیں کرسکتی کیونکہ ان رنگوں میں مجھے کوئی شناخت نہیں کرسکے گا‘۔
شاہی خاندان کا اصول ہے کہ عام افراد انہیں چھونے سے گریز کریں تاہم اب شاہی خاندان اکثر و بیشتر اس اصول کی خلاف ورزی کرتا ہوا نظر آتا ہے۔

شاہی خاندان کے تمام افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملنے والے تمام تحائف خوشدلی سے وصول کریں گے چاہے وہ کوئی بھی تحفہ ہو اور کسی بھی شخص کی جانب سے دیا گیا ہو۔
برطانوی شاہی محل میں ہونے والی دعوت طعام میں ایک لازمی اصول جو عام افراد جو شاہی خاندان کے دیگر افراد کے لیے یکساں ہے، وہ یہ کہ کھانا اسی وقت شروع کیا جائے گا جب ملکہ کھانا شروع کریں گی، اور جیسے ہی ملکہ اپنا کھانا ختم کردیں، میز پر موجود تمام افراد کو بھی اپنا کھانا لازمی ختم کرنا ہوگا۔
برطانوی ملکہ کو دنیا کے کسی بھی حصے میں سفر کرنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ظاہر ہے کوئی ایسی شخصیت جس کی تصویر نوٹوں پر چھپی ہو، اسے بھلا کہیں بھی جانے کے لیے ویزے کی کیا ضرورت ہوگی۔
اسی طرح ملکہ کی ذاتی گاڑی کو نمبر پلیٹ یا ڈرائیونگ لائسنس کی بھی ضرورت نہیں۔
برطانوی شاہی خاندان کے تمام افراد کو شادی کے لیے ملکہ کی جانب سے باقاعدہ اجازت درکار ہوتی ہے جو انہیں ایک لائسنس کی صورت میں ملتا ہے۔
شاہی خاندان کے اکثر افراد نے غیر ملکی یا عام افراد سے شادی کی ہے۔ ایسے افراد شاہی خاندان کا حصہ تو بن سکتے ہیں تاہم وہ تخت کے حقدار نہیں ہوسکتے۔ جیسے ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ یونان سے تعلق رکھتے ہیں لہٰذا وہ اپنی اہلیہ کے ملکہ ہونے کے باوجود بادشاہ کہلانے کا حق نہیں رکھتے۔ اسی طرح ملکہ برطانیہ کے بعد اگر ان کے بیٹے شہزادہ چارلس تخت پر براجمان ہوتے ہیں تو ان کی اہلیہ کمیلا پارکر بھی ملکہ کہلانے کی حقدار نہیں ہوں گی کیونکہ وہ ایک عام اور غیر شاہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔
Urdu Khabrain
LifeStyle Khabrain, LifeStyle News, LifeStyle Urdu News, Pakistan LifeStyle News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral LifeStyle News, انگیز, بارے, برطانوی, حقائق, حیرت, خاندان, شاہی, لائف-اسٹائل, میں, کے
Wednesday, 20 December 2017
برطانوی شاہی خاندان کے بارے میں حیرت انگیز حقائق
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment