Wednesday, 20 December 2017

چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار

https://goo.gl/LU1vqd
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی  (پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی۔

شہری منیر احمد نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے ابصار عالم کی بطور چئیرمین پیمرا تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ مذکورہ درخواست پر سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کے خلاف فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا۔

سینئر صحافی ابصار عالم کو 22 اکتوبر 2015 کو چیئرمین پیمرا کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, ابصار, تعیناتی, عالم, قرار, پاکستان, پیمرا, چیئرمین, کالعدم, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...