https://goo.gl/wSCNdB
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی اطلاع پر روس میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا جس پر روسی صدر ولادی میر پیوتن نے امریکی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔
روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی معلومات کے تبادلے کے بعد سینٹ پیٹرس برگ میں داعش کے بڑے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنادیا۔ ماسکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا اور دہشت گرد منصوبے کی اطلاع دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے جمعے کے روز 7 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا تھا۔ ماسکو کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ سی آئی اے کی جانب سے تبادلہ کی گئی معلومات دہشت گردوں کی گرفتاری میں معاون ثابت ہوئی جب کہ صدر ولادی میر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین دہانی کرائی کہ امریکا اور اس کے شہریوں کے تحفظ کے لئے روسی خفیہ اداروں کے پاس بھی اگر اس قسم کی معلومات ہوئیں تو اس کا تبادلہ ضرور کیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی روسی خفیہ اداروں کو دی گئی معلومات پر بریفنگ دی گئی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی انٹیلی جنس اداروں نے روس کو ایسی اطلاعات فراہم کیں جن میں ماسکو کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے بارے میں بتایا گیا تھا اور روس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنادیا ۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Wednesday, 20 December 2017
سی آئی اے کی اطلاع پر روس میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment