Wednesday, 27 December 2017

بیان مسترد، چودھری نثار کو پارٹی سے نکالنے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کرنے پر غور شروع

https://goo.gl/FeFhuD
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نواز شریف نے چودھری نثار کا تحریک عدل کی مخالفت کا بیان مسترد کردیا اور پارٹی قائدین نے چودھری نثار کے خلاف انضباطی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ روزنامہ خبریں کے مطابق چودھری نثار کے تحریک عدل کی مخالفت میں دئیے بیان کو نواز شریف نے مسترد کردیا ہے، ن لیگی قائدین نے اس بیان پر انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر داخلہ احسن اقبال نے الزام لگایا ہے کہ چودھری نثار میری وزارت میں مداخلت کررہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اخباری ذرائع کے مطابق ن لیگ میں ایک بڑا گروپ چودھری نثار کا مخالف بن چکا ہے، مرکزی قیادت نے چودھری نثار کو پارٹی سے نکالنے یا شوکاز نوٹس جاری کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...