Tuesday, 19 December 2017

قومی سلامتی کمیٹی نے بیت المقدس پر ٹرمپ کا اعلان مسترد کردیا

https://goo.gl/by4tpM
قومی سلامتی کمیٹی نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے ساتھ ہی کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی مذمت بھی کی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت مسلح افواج کے سربراہان، وزیرداخلہ احسن اقبال، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سمیت دیگر سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔ قومی سلامتی کے اجلاس میں استنبول میں ہونے والے او آئی سی سربراہ اجلاس پر سیکریٹری خارجہ نے بریفنگ دی جس پر شرکاء کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے معاملے پر مسلم امہ کو تشویش ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کا یک طرفہ فیصلہ پاکستان کو قبول نہیں، امریکی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے اقدامات کرے۔
دوسری جانب قومی سلامتی کمیٹی نے کوئٹہ چرچ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چرچ پردہشت گرد حملہ اسلام کی پرامن تعلیمات کے منافی ہے، سیکریٹری داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں موثر پیش رفت ہوئی ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اعلان, المقدس, بیت, سلامتی, قومی, مسترد, نے, ٹرمپ, پاکستان, پر, کا, کردیا, کمیٹی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...