Tuesday, 19 December 2017

ثانیہ مرزا کیلئے ایک اور اعزاز

https://goo.gl/FJxgp6

ممبئی : بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، عام زندگی میں 2017ء میں آف دی فیلڈ خوش لباس خواتین کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنالی، ان کے ساتھ روسی حسینہ ماریا شراپوا بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔



غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2017ء میں آف دی فیلڈ (گراؤنڈز سے باہر) اپنی خوش لباسی کے باعث سب کی نظروں کا محور بننے والی خواتین کھلاڑیوں میں بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی شامل ہیں، رواں سال مختلف مواقع پر خوبصورت شخصیت کی مالک بھارتی کھلاڑی کے زیب تن کئے گئے مشرقی و مغربی طرز کے لباس لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

روسی ٹینس کوئین ماریا شراپوا بھی خوش لباس خواتین کھلاڑیوں کی فہرست کا حصہ ہیں، میدان سے باہر ان کے پہناووں کے بھی خوب چرچے ہیں، آسکر ریڈ کارپٹ اور ایوارڈز تقریب 2017ء میں ان کے پرکشش لباس نے لوگوں کی خوب توجہ سمیٹی۔

انڈو فرینچ گالفر شرمیلا نکولے، امریکن باسکٹ بال پلیئر اسکائلر دیگن اسمتھ اور اسکواش کی بھارتی خاتون کھلاڑی دیپیکا پالیکل بھی میدان سے باہر اپنے خوبصورت اور دیدہ زیب ملبوسات کے باعث کافی شہرت رکھتی ہیں۔
Urdu Khabrain
LifeStyle Khabrain, LifeStyle News, LifeStyle Urdu News, News, Pakistan LifeStyle News, Pakistani News, Samaa, Urdu, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral LifeStyle News, اعزاز, اور, ایک, ثانیہ, لائف-اسٹائل, مرزا, کیلئے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...