Monday, 25 December 2017

سندھ میں صاف پانی کی عدم فراہمی پربرہمی کا اظہار,

https://goo.gl/Bg1NBW
چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سمندری آلودگی کی صورتحال اورصاف پانی کی فراہمی سے متعلق درخواست پرسماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ٹینکرزمافیا کون ختم نہیں کرنے دے رہا۔اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ مجھے لیڈر بننے کا کوئی شوق نہیں،جواقتدار میں رہے وہی خرابی کا باعث ہیں۔کوئی تنقید کرتا ہے توکرتا رہے،معاملہ حل کریں گے چاہے رات کو بھی عدالت لگانا پڑے۔چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری سندھ پراظہار برہمی کرتے ہوئے استفسارکیا بتائیں شہریوں کوصاف پانی کب تک ملے گا ٹائم فریم دیں،آپ کو یہ کام الیکشن سے پہلے اوردو ماہ میں کرنا ہے میری ریٹائرمنٹ کے بعد والے منصوبے نہ بتائیں۔ایم ڈی واٹر بورڈ نے عدالت کو پریزنٹیشن دی توعدالت نے سرزنش کی، کہا پانی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں،کیا آپ مفلوج قوم پیدا کرنا چاہتے ہیں؟ آپ اپنی ذمہ داری ہماری ہدایات کے بغیرہوری کریں کوئی رکاوٹ ہو توہمیں بتائیں سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری سندھ کے تبادلے پرحکم امتناع برقراررکھتے ہوئے حکم دیا کہ عدالت کی اجازت کے بغیر تبادلہ نہ کیا جائے،جبکہ دیگرسیکرٹریز اورافسران کے تبادلوں پرعائد پابندی ختم کردی گئی ہے
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, اظہار, سندھ, صاف, عدم, فراہمی, میں, پانی, پربرہمی, کا, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...