Wednesday, 13 December 2017

فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ شرجیل خان پی سی بی کے خلاف پھٹ پڑے

https://goo.gl/JK8ioE
پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ شرجیل خان پی سی بی کے خلاف پھٹ پڑے۔

لاہور میں وکیل شیغان اعجاز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شرجیل خان کا کہنا تھا کہ زبردستی اسپاٹ فکسر بنایا جا رہا ہے، چیئرمین بورڈ میرے دلائل سنیں، وزیر اعظم، قائمہ کمیٹی برائے اسپورٹس اور آرمی چیف بھی معاملے کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ کوئی غلط کام نہیں کیا، انصاف کی امید تھی لیکن میرے ساتھ زیادتی ہوئی، اینٹی کرپشن یونٹ نے مجھے جان بوجھ کر اس معاملے میں پھنسایا۔ شرجیل خان نے کہا کہ کیس بنانے کے بعد پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں سماعت کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم کی گئی، یہ بات پی سی بی کی نیک نیتی کے خلاف جاتی ہے، ناکردہ جرم میں سزا میرے اور فیملی کے لیے تکلیف کا باعث بنی۔ شرجیل خان نے کہا کہ اپنے خلاف الزامات سے کلیئر ہونے کے لیے آخری حد تک جاﺅں گا، ٹریبیونل اور اپیل کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں خالد لطیف پر 5 سال جب کہ شرجیل خان پر ڈھائی سال کی معطلی سمیت 5 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...