https://goo.gl/sjDZbZ
چھاتی کے کینسر سے متعلق ڈنمارک میں کی گئی ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پیدائش میں وقفے کی ادویات کے مسلسل استعمال سے خواتین میں بریسٹ کینسر کا امکان 38 فیصد تک بڑھ جاتاہے۔
یہ تحقیق ڈنمارک کی یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کی طرف سے 50 سال سے کم عمر 18 لاکھ خواتین سے حاصل شدہ ڈیٹا کے ذریعے کی گئی اور اس تحقیق کودی نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن نے شائع کیا ہے، یہ ڈیٹا تقریباً 11 برس کے طرز زندگی پر مشتمل ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ چھاتی کے کینسر کا یہ خطرہ ہر طرح سے پیدائش روکنے کی دوا کے استعمال سے پیدا ہوتا ہے چاہے پیدائش روکنے کے لیے انجکشن لگوائے جائیں یا دوا کھائی جائے، جیسے جیسے پیدائش میں وقفے کی ادویات کے استعمال کی مدت میں اضافہ ہوگا ویسے ویسے بریسٹ کینسر کے خطرے کی شرح بھی اسی تناسب سے بڑھتی رہے گی۔
عام طور پر وہ خواتین جو وقفے کی دوائیں شروع کرتی ہیں انہیں ویسے ہی بریسٹ کینسر کا 20 فیصد خطرہ لاحق ہوجاتا ہے تاہم ایسی خواتین جنہوں نے برتھ کنٹرول کی ادویات ایک برس تک استعمال کیں ان میں بریسٹ کینسر کا خطرہ 9 فیصد سے بڑھ کر 29 فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔ 10 برس تک ایسی ادویات استعمال کرنے پر یہ خطرہ بڑھ کر 38 فیصد تک پہنچ جاتا ہے جب کہ ایسی خواتین جنہوں نے یہ ادویات 5 برس تک استعمال کیں اور چھوڑ دیں ان میں بھی بریسٹ کینسر لاحق ہونے کا تھوڑا خطرہ کم از کم اگلے 5 برس تک موجود رہا۔
برطانوی ادارے نوفلیڈ ڈپارٹمنٹ آف پاپولیشن ہیلتھ کے پروفیسر ڈیوڈ ہنٹر نے سی این این کو بتایا کہ وقفے کی دوائیں کھانے اور بریسٹ کینسر کے درمیان ایک تعلق تو پہلے سے موجود ہے تاہم یہ نئی تحقیق وقفے کی دوائیں کھانے کے خواہش مند افراد کے لیے اہمیت کی حامل ہے، نتائج کے مطابق وقفے کا کوئی بھی طریقہ خطرے سے خالی نہیں، بریسٹ کینسر عموماً نوجوان خواتین کو بھی لاحق ہوجاتا ہے ان میں وہ خواتین بھی شامل ہیں جو طالبہ ہیں اور 35 سال سے کم عمر ہیں، نیز عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ویسے بھی بریسٹ کینسر کا خطرہ بڑھتا جاتا ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
Wednesday, 13 December 2017
پیدائش میں وقفے کی دواؤں سے بریسٹ کینسر کا خطرہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment