https://goo.gl/VuYqMN
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو فون کیا اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر کشیدگی ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا روسی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کی پابندیوں کے خاتمے تک تعلقات میں بہتری نہیں آسکتی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان 10 منٹ تک فون پر رابطہ ہوا جس کے دوران شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے پیدا ہونے والے مسائل کے خاتمے پر بات چیت کی گئی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر موجود نہیں تھے جب کہ ولادی میر پیوٹن کو فون کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ روس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب ماسکو میں اپنی سالانہ پریس کانفرنس کے دوران روسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور روس کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور کچھ پابندیوں کے سبب تعلقات میں بہتری نہیں آسکی تاہم امید ہے کہ وقت کے ساتھ روس اور امریکا کے تعلقات معمول پر آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف مسائل پر روس اور امریکا مشترکہ طور پر کام کر سکتے ہیں، افغانستان میں سیکورٹی خدشات بڑھ رہے ہیں جب کہ امریکا اور روس مل کر افغانستان کی مدد کرسکتے ہیں۔ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں تاہم سفارت کاروں کا آپس میں رابطے رکھنا ایک معمول کا عمل ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Saturday, 16 December 2017
امریکا کو تعلقات میں بہتری کےلئے پابندیاں ختم کرنا ہونگی: پیوٹن
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment