Saturday, 16 December 2017

شاہد آفریدی مختصرترین فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے

https://goo.gl/7SCPSX
کرکٹ کی مختصر ترین طرز ٹی 10 لیگ شارجہ میں جاری ہے، پہلے میچ میں سرفراز احمد کی ٹیم بنگال ٹائیگرز کو آئن مورگن کی ٹیم کیرالہ کنگز نے باآسانی شکست سے دوچار کر دیا۔
دوسرے میچ میں پختونز نے شاہد آفرید ی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت سہواگ کی مراٹھا عریبیئنز کو شکست سے دوچار کر دیا۔ اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ پختونز کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹی 10 لیگ کے دوسرے میچ میں مخالف مراٹھاز کی ایک ساتھ 3 وکٹیں گرا کرہیٹ ٹرک کر لی ہے اور ٹی 10 لیگ میں وکٹوں کی ہیٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔
شاہد آفریدی نے رسووو ،براوو او ر سہواگ کی ایک ساتھ وکٹیں اڑا کر ہیٹ ٹرک کر لی ہے اور میچ میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنا لیاہے ۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...